وفا کے قرینے — Page 391
حضرت خلیفة اسم الخامس ایدہ اللہ علی بنصرہ العزیز 391 ما خدا کرے ! مکرم عبدالمنان ناہید صاحب خدا نے سایہ رحمت بنا دیا مسرور ! تجھ پہ سایہ رحمت خدا کرے! اے دلوں کی مملکت کے بادشاہ آ! اب تو کرے دلوں پہ حکومت خدا کرے! جائے جدھر جدھر تو فرشتے ہوں ساتھ ساتھ عرش آشنا ہو تیری خلافت خدا کرے! اس شاہراہ کو کے نشیب و فراز میں آسان تجھ پہ تیری مسافت خدا کرے! ہر سیدھی راہ پر رہے تیرا قدم قدم ہر ہر قدم پہ تیری حفاظت خدا کرے! ہر شام بن کے ساعتِ سعد آئے ہر گھڑی ہر صبح تیری صبح سعادت خدا کرے! ہر مرحلے پہ تجھ سے ہو راضی ترا خدا ظاہر ہو تجھ سے دوسری قدرت خدا کرے! ہر روز نو شگفتہ کلی کی طرح رہے ناساز ہو نہ تیری طبیعت خدا کرے!