وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 15 of 508

وفا کے قرینے — Page 15

حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ 15 تیرا پیارا ، وہ تیرے مسیح کا محمود پوچھتے کیا وہ سلیماں جاہ نہیں ނ نہ جانے کیوں یہ ہوئے اسقدر وفا شناس اس کی شفقت پیہم کے کیا گواہ نہیں یہ ہمارے زخم جگر پر نمک چھڑکتے ہیں یہ بات تجھ کو سناتے بھی دل دھڑکتے ہیں مکرم محمد صدیق صاحب امرتسری مُبارک وہ حقیقت جان لی جس نے خلافت کی مبارک وہ قیادت مان لی جس نے خلافت کی مبارک وہ جو پیوستہ خلافت کے شجر سے ہے کہ وہ محفوظ ہر خوف و خطر ، ہر فتنہ گر سے ہے