وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 351 of 508

وفا کے قرینے — Page 351

حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی 351 یہ تم نے کیا کیا جاناں ! یہ تم نہ کیا کیا جاناں ! صاحبزادی امتہ القدوس بیگم صاحبہ یہ تم نے کیا کیا جاناں! یہ تم نے کیا کیا جاناں! ابھی تو لوٹ کر آنے کا وعدہ بھی نبھانا تھا ابھی تو شہر کی گلیوں میں بھی پھر نا پھرانا تھا ابھی تو اپنی بستی کے گلی کوچے سجانا تھا ابھی تو ہجر کے ماروں کو بھی ڈھارس بندھانا تھا ابھی تو شعر کہنے تھے ابھی تو گنگنانا تھا ابھی تو آنسوؤں کے ساتھ ہم نے مسکرانا تھا ابھی تو مل کے ہم نے پیار کے نغمات گانے تھے ابھی تو دل کے سارے داغ بھی تم کو دکھانے تھے جو مثل ریگ ہاتھوں سے ہیں نکلے کیا زمانے تھے یہ تم نہ کیا کیا جا ناں! یہ تم نے کیا کیا جاناں!