وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 325 of 508

وفا کے قرینے — Page 325

حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی 325 بیان آدم و ابلیس میں یہ راز پنہاں ہے خلافت کے مزاحم ہوتی ہیں افواج شیطانی وہی ہستی نادیده خدائے قادر و غالب جو صحرا کو کرے گلشن ، بہارے سنگ سے پانی زباں کی مثل وہ رہتی تو ہے بتیس دانوں میں مگر رہتی ہے وہ قادر خُدا کی زیر نگرانی خلافت کی اطاعت میں ہی پنہاں کامرانی ہے شہادت دیتی ہیں اس بات کی آیات قرآنی ہیں بے حد اور بے اندازہ برکات و فیوض اس کے مطيعان خلافت پاتے ہیں انعام ربانی خلافت سے جو ٹکر لے وہ اپنا سر ہی پھوڑے گا تعجب ہے سمجھ رکھتے ہوئے ایسی بھی نادانی جلا دیتی ہے ساری کھیتیاں ارباب باطل کی عدوان محمد کے لئے ہے برق ربانی قلم کرتی شیاطیں کے سروں کو یہ بیک جنبش حقیقت میں خلافت ہے وہ تیغ تیز یزدانی رہے گی تا قیامت یہ فروزاں بزمِ عالم میں خدائے لم یزل اس کا محافظ جو ہے لاثانی