وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 311 of 508

وفا کے قرینے — Page 311

حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی 311 مقصود ہے شان خلافت مکرم محمد شفیع اشرف صاحب کچھ تذکرہ شان خلافت اظہار خیالات بعنوان خلافت 6 اللہ کی مرضی پہ ہے موقوف سراسر امکان نبوت ہو کہ امکان خلافت اُس شخص کو وہ اپنا خلیفہ کردار و عمل جس کا ہو شایان خلافت ہے انوار نبوت سے وہی پاتے ہیں حصہ جن کو بھی میسر ہوا عرفان خلافت ممکن نہیں خالی رہے اس حص کا دامن تھاما ہو کبھی جس نے بھی دامان خلافت وابستہ ہیں برکات و فیوض اب تو اسی سے فیضانِ خداوندی ہیں فیضان خلافت ہے دیں کے لئے سطوت و تمکین کا ذریعہ سچ ہے کہ خدا خود ہے نگہبان خلافت ہر خوف بدل جاتا ہے تسکین و اماں سے اب مامن و ملجا ہے تو ایوانِ خلافت