وفا کے قرینے — Page 294
حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 294 سانحہ ارتحال حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب امام جماعت احمد یہ نوراللہ مرقدہ مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب،نواب شاہ یاد آتی ہے وہ شفقت وہ محبت تیری خون روتی ہے ترے غم میں جماعت تیری ہوئی تقدیر خداوند سے رحلت تیری ور نہ تھی اب بھی زمانے کو ضرورت تیری کی فرشتوں نے اعانت پر اعانت تیری پھیلی افریقہ و امریکہ میں شہرت تیری تھی عیاں تیرے تکلّم سے شرافت تیری کتنی پاکیزه و شستہ تھی طبیعت تیری بخش دینا تھی خطا کار کو عادت تیری تھی خطا پوش و عطا پاش طبیعت تیری طبیعت تیری مسکراتا ہوا چہرہ، تری روشن آنکھیں اب بھی پھرتی ہے نگاہوں میں وہ صورت تیری مثل آئینہ شفاف تھا سینہ تیرا صاف تھی گرد کدورت سے طبیعت تیری