وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 268 of 508

وفا کے قرینے — Page 268

حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 268 چیز جس کی تھی واپس وہی لے گیا کوئی شکووں کا حق بھی ہمارا نہیں اپنے رب کی رضا پہ ہی راضی ہیں ہم اس کی ناراضگی تو گوارا نہیں مکرم روشن دین تنویر صاحب اللہ نے باندھا ہے یہ پیمان خلافت اعمال مناسب ہوں اور ایمان خلافت دی ہم کو بشارت یہ مسیحائے زماں نے ہے قدرتِ ثانی سے غرض شانِ خلافت جس طرح ملا پہلوں کو تم کو بھی ملے گا پہلوں کی طرح پاؤ گے فیضانِ خلافت