وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 269 of 508

وفا کے قرینے — Page 269

حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 269 پریشان روحوں کی راحت خلافت مکرم محمد ابراہیم شاد صاحب خدا کی عطا کردہ نعمت خلافت ہے ایمان والوں کی دولت خلافت نبوت کی زنده صداقت خلافت خدا کی خدا کی طرف سے امانت خلافت مكتل ہدایت ہدایت کی کامل اشاعت خلافت کہ رکھتی ہے اک خاص نصرت خلافت نہیں ہوتے معزول ہرگز خلیفے نہیں چھین سکتا خلیفے سے کوئی خدا کی عطیہ ہے خلعت خلافت ہراساں دلوں کی تسلی کا تشفى موجب سکینت خلافت سرایا غم رحلت انبیاء کا مداوا پریشان رُوحوں کی راحت خلافت ہے بندوں پہ انتخاب خلافت حقیقت میں ہے دست قدرت خلافت