وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 251 of 508

وفا کے قرینے — Page 251

حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 251 غلبہ دین کی تمہید مُبارک بادت ساقیا! آمدن عید مبارك بادت تیرے ممنون ہوئے ناروے اور گوٹن برگ سویٹزرلینڈ بھی امریکہ ہمبرگ اُن کو معبودِ و حقیقی کی جو و آئی خوشبو مائل حمد و ثنا ہو گئے سب غنیہ و برگ غلبہ دین کی تمہید مُبارک بادت ساقیا! آمدن عيد مبارك بادت تیری افریقہ میں جس سمت سواری آئی ساتھ چلنے کو وہیں نصرت باری آئی صف بصف لوگ تھے مشتاق کھڑے یوں جیسے تیرے دیدار کو ہو ساری خدائی آئی غلبہ دین کی تمہید مبارک بادت ساقیا! آمدن عيد مبارك بادت کار گر عشق کا ہر وار ہوا جاتا ہے ہر طرف جلوہ نما پیار ہوا جاتا ہے اب تو نفرت کی سیاہی کا تصور نہ رہے جہاں مطلع انوار ہوا جاتا ہے ساقیا! آمدن عيد مبارك بادت غلبہ دین کی تمہید مبارک بادت