وفا کے قرینے — Page 250
حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 250 حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں مکرمہ شاکرہ بیگم صاحبہ از افق تا به افق امن کا افق امن کا پیغام دیا کام مشکل تھا بہت ، تو نے سر انجام دیا تشنہ روحوں کو دیا وصل و بقا کا شربت یعنی قرآن دیا ، نیر الهام دیا غلبہ دین کی تمہید مبارک بادت ساقیا! آمدن عيد مبارك بادت خواب غفلت میں تھا اسپین جگایا کس نے عظمت رفتہ کا پھر رنگ جمایا کس نے قصر تثلیث بھی ہے آج تزلزل میں پڑا یک بیک نعرہ تکبیر لگایا کس نے غلبہ دین کی تمہید مُبارک بادت ساقیا! آمدن عيد مبارك بادت دیکھ ترا حُسن نکھر آیا لجلل نائب مہدی مسعود ادھر آیا ہے ہاتھ رکھا تو تری نبض لگی پھر رنگ یہ کس کی دُعاؤں کا اثر لایا ہے