وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 205 of 508

وفا کے قرینے — Page 205

حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 205 قربانی اور ایثار کرنے والی جماعت، جماعت احمدیہ مکرم عبدالسلام اختر صاحب ادھر دیکھ آکے ہمدم، ایک دُنیا جاں نثاروں کی محمد مصطفی کی راہ کے خدمت گزاروں کی چراغ مصطفی" کے نور کے آئینہ داروں کی خدا کے آخری موعود کے طاعت گزاروں کی نہیں ہے امتیاز نسل و قوم ان جانثاروں میں نہیں تخصیص ان میں کچھ امیروں ، مالداروں کی امام وقت کی آواز پر لبیک‘ کام ان کا وفا کی کامرانی خو ہے ان طاعت شعاروں کی کوئی تحریک ہو ، دل چاہتا ہے ان کا خود جا کر فلک سے جھولیاں بھر کر اُٹھا لائیں ستاروں کی کہیں دیکھا ہے تو نے ہمنشیں ایسا چمن جس میں کوئی موسم ہو لیکن مسکراہٹ ہو بہاروں کی یہ برکت اس عطا کی ہے ، خلافت ہے شمر جس کا وگرنہ اس جہاں میں کیا کمی ہے نیکو کاروں کی