وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 130 of 508

وفا کے قرینے — Page 130

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 130 خلافت سے زمانے میں ہمارا نام زندہ ہے رسول پاک جو لائے تھے وہ پیغام زندہ ہے جماعت میں ہمیشہ نعمت رتی رہے یارب قیامت تک مسلمانوں میں یہ برکت رہے یارب سر انسانیت پر سایہ رحمت رہے یارب میسر ہم کو ہر ساعت تیری نصرت رہے یارب مئے توحید سے خوردو کلاں مخمور ہو جائیں تیرے انوار سے کون مکاں معمور ہو جائیں مکرم اکبرحمیدی صاحب، فیروز والہ اک نئے انداز سے کی تو نے تفسیر حیات زندگی کا اک نیا مفہوم پیدا کر دیا کھو گئے خود اس طرح اس حُسن کے انوار میں اپنی ہر جانب ہی کو جلوہ آراء کر دیا