وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 108 of 508

وفا کے قرینے — Page 108

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 108 خلافت سے ہے روز افزوں ترقی اس جماعت کی اسی سے ہو رہی تنظیم ملک وقوم و ملت ہے یہ چرچا ہو رہا ہے اور ہونا چاہیے اکمل خلافت سیدی محمود احمد کی خلافت ہے مکرم عبد السلام اختر صاحب اے صاحب اعجاز قلم تجھکو یہ عالم جب تک ہے لہو دل میں رواں یاد کرے گا اے کوہ وقار عظمت انسان کے عظمت کو تیری کوہ گراں یاد کرے گا ہر اہل سخن اہل نظر اہل تفکر حسن نظر و فکر بیاں یاد کرے گا