وفا کے قرینے — Page 103
حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 103 نگاہِ یار میں منظور ہیں اہلِ خلافت ہی مظفر ، غالب و منصور ہیں اہلِ خلافت ہی وہی معتوب ہوتے ہیں وہی مقہور ہوتے ہیں خلافت کے جو دامن سے مبشر دور ہوتے ہیں مکرم محمد ابراہیم شاد صاحب خلیفہ تو علی وجہ البصیرت پاک ہوتا ہے مگر منکر ہمیشہ بے ادب بے باک ہوتا ہے ترقی دن بدن ہوتی ہے اُس کی بد گمانی میں حقیقت میں وہ منکر فاسق و ناپاک ہوتا ہے خلیفه درگه خلاق میں مقبول ہوتا ہے عدو اُس کا مگر بے راہ نامعقول ہوتا ہے خُدا جب خود خلیفہ کو عطا کرتا ہے یہ منصب تو پھر وہ کیوں خلافت سے بھلا معزول ہوتا ہے