وفا کے قرینے — Page 102
حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ 102 خلافت کی برکات مکرم مبشر احمد صاحب پسر حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی حفاظت اہل ایماں کی مقدر ہے خلافت سے خلافت ہی بچاتی ہے انہیں قعر مذلت خلافت مظهر شان نبوت نور وحدت ہے خلافت روح مذہب ہے خلافت جانِ ملت ہے خلافت ہی ستون اُمت و سامانِ رحمت ہے خلافت ہی جہاں میں دین کی وجہ حفاظت ہے خلافت ہی ہدایت کے لئے تکمیل کا باعث خلافت ہی شریعت کے لئے تعمیل کا باعث خلافت حق تعالیٰ کی رفاقت کا نشاں سمجھو خلافت نعمت ارض و سما ، کون و مکاں سمجھو مجھو خلافت کی اطاعت میں نہاں راہِ جناں خلافت ہی سے وابستہ نجات دو جہاں مجھو ہے غرض جب بھی کبھی اس دور کا آغاز ہوتا تو ظاہر دست قدرت سے نیا اک راز ہوتا ہے جہاں میں نور سے معمور ہیں اہل خلافت ہی مئے عرفان سے مخمور ہیں اہل خلافت ہی