وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 95 of 508

وفا کے قرینے — Page 95

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 95 روح کی برکت سے جو دیگا مریضوں کو شفا کلمۃ اللہ کلمہ تمجید بھیجا ہوا جو شکوہ و تمکنت سے اس جہاں میں آئیگا اور کناروں تک زمیں کے خوب شہرت پائیگا جس کے سر پر سایہ ہو گا اُس خدائے پاک کا جس نے پائی قدس کی برکات سے نشوونما قیدیوں کا رُستگار اور پاسدار بیکساں مظہر شانِ خدا وہ ماہ وش والا نشاں جو مجسم نور ہے مولا کی رحمت کا نشاں و احساں میں نظیر مہدی آخر زماں حسن جس کے دم سے قو میں برکت پائیں گی وہ آپ ہیں جس سے بگڑی قسمتیں بن جائیں گی وہ آپ ہیں