وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 94 of 508

وفا کے قرینے — Page 94

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 94 منتظر تھے جس کے مدت سے وہ دن آہی گیا ! مکرم جناب ثاقب زیروی صاحب ہمنشین آیا ہوں دل کو گدگدانے کے لئے اک حقیقت آفریں مژدہ سنانے کے لئے آج تیرے واسطے ہے اک پیام جانفزا میری تیری روز کی بحثوں کا تین فیصلا وی حق نے آخرش توڑا یہ آہوں کا طلسم منتشر نغموں کا، متجسس نگاہوں کا طلسم تیرے امکاں اور گنجائش کی زحمت اڑ گئی میری جانب سے دلائل کی ضرورت اڑ گئی منتظر تھے جس کے مدت سے وہ دن آہی گیا اور خُدا نے خواب میں حضرت کو جتلا ہی دیا ہے مبارک مصلح موعود وہ فضل مهدی موعود کی اُس پیشگوئی کا ثمر وہ وجیہ اور پاک لڑکا صاحب عزم بلند ہاں وہی فرزند دلبند و گرامی ارجمند علوم ظاہری و باطنی سے پُر فہیم وہ مسیحی نفس، اولوالعزم و ذکی دل کا حلیم