وفا کے قرینے — Page 51
حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 51 یہ ممکن نہیں ہے کہ خالی پھرے وہ بندہ جو کوئی صدا دے ترے در خدایا میں ناچیز بندی ہوں تیری میں جو مانگتی ہوں مجھے وہ دلا دے ترے سامنے ہاتھ پھیلا رہی ہوں مری شرم رکھ میری جھولی بھرا دے حضرت قاضی ظہورالدین اکمل صاحب محمود کھلی زمانے پہ جس دم فضیلت بفضل حق ہوئی قائم خلافت محمود بتا دیا تھا خدا نے کہ وہ تو یوسف ہے کہ تا نہ ہو سکے انکار عصمت محمود