وفا کے قرینے — Page 405
حضرت خلیفة المسح الخام ايده الله تعالى نصره العزيز 405 اسی کا ہے دامن میسر مجھے اسی سے ہیں روشن مرے صبح و شام مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کفر و باطل پہ اب وقت شام آ چکا پانچویں دور کا بھی امام آ چکا دین احمد کو جس سے دوام آ چکا اب خلافت کا اعلیٰ نظام آ چکا اس کو جاری ہوئے سال سو ہو گئے بے نصیبے ہیں جو یہ گھڑی کھو گئے