وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 258 of 508

وفا کے قرینے — Page 258

حضرت خلیفہ امسیح الثالث رحمه الله تعالی 258 بحضور حضرت امام جماعت احمدیہ الثالث مکرم احسن اسماعیل صاحب آف گوجره امیر این کارواں ہو چراغ منزل صاحب دلاں ہو خدا کی رحمتوں کا اک نشاں ہو پیام راحت و آرام جاں ہو مسرت بن کے چھائے ہو جہاں میں محبت بن کے ہر دل میں نہاں ہو براہیمی نظر لے کے اٹھے ہو پیام مرگ ادوار بُتاں ہو رسول ہاشمی کا عشق دل میں خدا کی حمد میں رطب اللساں ہو دیارِ غیر میں اسلام چکا نہایت کامیاب و کامران خوشا کہ حافظ قرآن بھی بھی ہو ہو خوشا کہ ایک مردِ خوش بیاں ہو