وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 104 of 508

وفا کے قرینے — Page 104

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 104 دیکھ لو آ کر مسیحا کی دعاؤں کا نشان مکرم جناب چودھری فیض عالم خان صاحب قادیاں میں چشمہ تنویر آکر دیکھئے اپنے دل کے خواب کی تعبیر آ کر دیکھئے جس ”میاں محمود کو سمجھے تھے بچہ ہے ابھی اُس میاں محمود کی تقدیر آ کر دیکھئے مصلح موعود بھی اس کے نصیبوں ہی میں تھا قادیاں کی خاک کی توقیر آ کر دیکھئے دیکھ لو آکر مسیحا کی دعاؤں کا نشاں میرزا کا نالۂ شبگیر آکر دیکھئے نطق پیغمبر سے جو نکلی تھی اجمالاً کبھی آج اُس اجمال کی تفسیر آ کر دیکھئے وقت کی آنکھوں نے دیکھی تھی جو تصویر جمال حسن و احساں کی وہی تصویر آ کر دیکھئے جو مقدس سلسلہ اُمّی نبی تھا وہ یہاں زنجیر در زنجیر آ کر زنجیر آ کر دیکھئے