اسوہء انسانِ کامل — Page 625
نبیوں میں سب سے بزرگ اور کامیاب نبی 625 اسوہ انسان کامل Muhammad played a far more important role in the development of Islam than Jesus did in the development of Christianity۔۔۔۔۔۔Furthermore, Muhammad (unlike Jesus) was a secular as well as a religious leader۔In fact, as the driving force behind the Arab conquests, he may well rank as the most influential political leader of all time۔۔۔۔۔۔۔Of many important historical events, one might say that they were inevitable and would have occurred even without the particular political leader who guided them۔۔۔۔۔۔۔۔But this can not be said of the Arab conquests۔Nothing similar had occurred before Muhammad, and there is no reason to believe that the conquests would have been achieved without him۔"(4) ترجمہ: " محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دنیا کی انتہائی موثر شخصیات کی فہرست میں میرا سب سے اوپر رکھنا شاید بعض لوگوں کے لئے حیرت ناک اور بعض کے لئے قابل اعتراض ہو لیکن آپ ہی تاریخ انسانی کی ایسی منفر د شخصیت ہیں جو دینی ودنیوی دونوں اعتبار سے انتہائی کامیاب ثابت ہوئے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے ایک کمزور حیثیت سے زندگی کا آغاز کرتے ہوئے دنیا کے بڑے مذاہب میں سے ایک مذہب کی بنیاد رکھی اور اسے زندگیوں میں نافذ کیا اور پھر ایک انتہائی مؤثر کن سیاسی رہنما بن کر اُبھرے۔آج ان کی وفات کے تیرہ صدیاں بعد بھی آپ کا اثر غیر معمولی طاقت اور نفوذ رکھتا ہے۔اس کتاب میں زیادہ تر جن مشاہیر کا تذکرہ ہے ان کو عظیم اقوام کے بڑے مراکز میں پیدا ہونے کی برتری حاصل ہے جو اس زمانہ کی تہذیب اور سیاست میں ترقی کے اعلیٰ مقام پر تھے۔تا ہم برخلاف اس کے محمد 570ء میں جنوبی عرب کے شہر مکہ میں پیدا ہوئے۔جو اس وقت کی دنیا میں خانہ جنگی کا شکار ایک غیر مہذب علاقہ تھا۔جو تجارتی مراکز اور علم وفن سے کہیں دور تھا۔احادیث کے مطابق آپ چھ سال کی عمر میں یتیم ہو گئے تھے اور اس طرح آپ کی پرورش سادہ اور غریبانہ ماحول میں ہوئی۔محمد خود امی تھے۔عرب بت پرست تھے اور متعدد خداؤں کو مانتے تھے۔عرب کے خانہ بدوش قبائل جنگجو مشہور تھے مگر وہ اختلافات کے باعث باہم برسر پر کاررہتے تھے۔اس لئے وہ شمال کے سرسبز علاقے پر قابض طاقتور سلطنتوں کا مقابلہ کرنے سے قاصر تھے۔لیکن تاریخ میں پہلی مرتبہ محمد کے ماتحت متحد ہو کر اور ایک بچے خدا پر کامل ایمان سے سرشار ہو کر عرب کے یہ چھوٹے دستے انسانی تاریخ کی عظیم الشان فتوحات کے سلسلے بر پا کرنے نکلے تعداد کے لحاظ سے اپنے مد مقابل سے ان کی کوئی نسبت نہ تھی۔۔۔پھر بھی ایک صدی سے بھی کم عرصہ میں ان خانہ بدوش قبائل نے محمد کے پیغام سے سرشار ہو کر ایک حیرت انگیز اور عظیم سلطنت کی بنیا درکھی جس کی حدود ہندوستان سے لے کر بحر اوقیانوس تک تھیں اور جو اس وقت تک دنیا کی سب سے بڑی سلطنت تھی۔اب ہم