اسوہء انسانِ کامل — Page 626
626 اسوہ انسان کامل نبیوں میں سب سے بزرگ اور کامیاب نبی ( کس طرح) محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا مجموعی طور پر انسانی تاریخ پر گہرے نقوش ثبت کرنے کا جائزہ لے سکتے ہیں! دیگر تمام مذاہب کی طرح اسلام اپنے پیروکاروں کی زندگیوں پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے مذاہب کے بانیوں کو اس کتاب میں نمایاں جگہ دی گئی ہے۔بلاشبہ دنیا میں مسلمانوں کی نسبت عیسائیوں کی تعداد تقریباً دوگنا ہے۔ابتداء یہ تعجب انگیز خیال آسکتا ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو عیسی (علیہ السلام) سے ارفع مقام دیا گیا ہے۔اس فیصلہ (انتخاب) کی دو بڑی وجوہات ہیں پہلی بات تو یہ ہے کہ عیسی (علیہ السلام) نے جو کام عیسائیت کی ترقی کے لئے کیا اُس کی نسبت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کا اسلام کی ترویج و اشاعت کا کام کہیں زیادہ اور مؤثر ہے۔۔۔مزید برآں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) عیسی (علیہ السلام) کے برعکس دینی ودنیاوی دونوں قسم کے رہنما تھے۔دراصل عرب کی فتوحات کے پیچھے آپ کی قوت متحرکہ ہی تھی جس کی بناء پر آپ دنیا کے عظیم ترین اور مؤثر ترین سیاسی رہنما کی مسلمہ حیثیت کے حامل بن گئے دنیا کے اہم واقعات کے بارہ میں کہا جا سکتا ہے کہ وہ کسی خاص سیاسی رہنما کے بغیر بھی ہوکر رہتے تھے لیکن عرب کی فتوحات کے بارہ میں یہ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ محمد نے جو کچھ کر دکھایا اس سے پہلے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور کوئی وجہ نہیں کہ یقین کیا جائے کہ یہ فتوحات آپ کے بغیر بھی حاصل ہو سکتی تھیں۔2۔جارج بیشور ( 1998ء) ایک مذہبی محقق ہیں۔وہ لکھتے ہیں :۔"The ancient Egyptian, Greek, and scientists had made remarkable advances in medicine, math, astronomy, philosophy, and alchemy۔Their discoveries might have been lost forever if a child named Muhammad had not been born in Arabia around 570۔" (5) ترجمہ: قدیم مصری، یونانی، اور رومی سائنسدان نے طب، ریاضی، فلکیات، فلسفہ اور کیمیا میں بہت ترقی کی۔عین ممکن تھا کہ ان کی تمام محنت رائیگاں چلی جاتی اگر عرب میں ایک بچہ کہ جس کا نام محمد تھا جنم نہ لیتا۔3۔مسٹر کے ایس راما کرشناراؤ (1996ء) ایک انڈین فلاسفر ہیں۔وہ رقمطراز ہیں "In the desert of Arabia was Mohammad born, according to Muslim historians, on April 20, 571۔The name means 'highly praised۔' He is to me the greatest mind among all the sons of Arabia۔He means so much more than all the poets and kings that preceded him in that impenetrable desert of red sand۔When he appeared, a nothing۔Out of nothing a new world was Arabia was a desert fashioned by the mighty spirit of Mohammad - a new life, a new culture, a new civilization, a new kingdom which extended from