اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 621 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 621

اسوہ انسان کامل 621 بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر نبیوں میں سب سے بزرگ اور کامیاب نبی نبیوں میں سب سے بزرگ اور کامیاب نبی بَلَغَ العلیٰ بکمالِه حَسُنَتْ جَمِيعُ خِصَالِهِ كَشَفَ الدُّجى بِجَمَالِهِ صَلُّوا عَلَيهِ وَ آلِهِ حضرت شیخ سعدی کی یہ شہرہ آفاق رباعی بے شک بہت بعد کے زمانہ کی ہے۔مگر وہ اس نعت رسول کے ذریعہ کئی پہلوں پر سبقت لے گئے۔انہوں نے کیا خوب کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جو کمالات عطا فرمائے تھے، اُن کے سبب آپ انتہائی بلندی پر فائز ہو گئے۔آپ نے اپنے ظاہری و باطنی حسن سے اندھیرے کا فور کر دکھائے۔آپ کے اخلاق اور تمام عادات و خصائل نیک، پاکیزہ اور حسین تھے۔پس آپ پر اور آپ کی آل پر درود و سلام بھیجو “ حضرت محمد عربی خاتم النبین ﷺ کی عظمت کے ترانے اس وقت سے بھی پہلے گائے جارہے تھے جب آدم کا خمیر ابھی مٹی سے اٹھایا جارہا تھا۔آپ تخلیق عالم کی علت غائی تھے۔انبیاء کے سرتاج تھے تبھی تو وہ سب آپ کی تعریف میں رطب اللسان رہے۔حضرت ابراہیم نے اس مبارک وجود کیلئے دعائیں کیں۔حضرت موسیٰ“ نے اپنے اس مثیل نبی کے برپا ہونے کا مشر دہ سنایا کہ وہ فاران کی چوٹیوں سے جلوہ گر ہو گا۔حضرت سلیمان کی زبان مبارک سے ایک محبوب سرخ وسفید کی خوشخبری دی گئی کہ وہ محمد یم“ ہے۔اس لفظ میں محمد نام کے ساتھ یہ اشارہ بھی تھا اس کی مدح وستائش کی جائے گی۔یسعیاہ نے ایک ابدی سلامتی کے شہزادے کی نوید مسرت سنائی۔دانیال نبی نے آسمانی ابدی سلطنت کی پیش از وقت اطلاع دی۔حضرت یسوع مسیح نے اپنے بعد احمد رسول کی بشارت دی۔الغرض ازل سے تمام افلاک اور سارا عالم اپنے اس مقصود حقیقی کی تلاش میں سرگرداں اس کی شان کے قصیدے گا تا ہوا رواں دواں تھا، کائنات اپنے مقصود کے لئے گردش لیل و نہار میں تھی۔تو میں اس عظیم ہستی کے لئے دیدہ و دل فرش راہ کئے ہوئے تھیں کہ اس مبارک صد مبارک ہستی کا اور ودارض حجاز سے ہوا۔قیصر وکسری کے ایوان لرز اٹھے اور عرش الہی یوں نغمہ سرا ہوا :