اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 689 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 689

اسوہ انسان کامل 689 کتاب اسوة انسانِ کامل کے بارہ میں چند آراء دیدی ہے۔اور اس طرح سے اس کتاب کو قاری کے لئے ایک خزانہ بنا دیا ہے۔جسے وہ ایک ریفرنس بک“ کے طور پر بھی استعمال کر سکتا ہے۔آنحضرت ﷺ کی سیرت پر بلاشبہ یہ ایک منفرد تصنیف قرار پائے گی۔اس کا ایک ایک خاص مقام ہمیشہ رہے گا۔اللہ تعالیٰ اس مصنف محترم کو ہر رنگ میں جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین مکرم مجیب الرحمن صاحب ( ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان۔راولپنڈی) مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے اپنی کتاب ” اُسوہ انسان کامل“ میں واقعات وسوانخ تاریخی ترتیب سے بیان نہیں کئے۔مگر انسانی زندگی کے نشیب و فراز میں آنحضرت کے حسین اسوہ کا ایک دلآویز گلدستہ ترتیب دیا ہے اور آنحضرت ﷺ کی تسبیح روز و شب کی ایک خوبصورت مالا پروئی ہے۔مختلف عناوین کے تحت ہر موضوع پر مستند روایات یکجا کر دی ہیں جو ایک اہم علمی کام ہے۔فاضل مصنف نے حضور کی حیات مبارکہ میں سے خدا اور بندے کے ما بین راز و نیاز ، مالک سے مانگنے کے اسلوب، دعوت الی اللہ کے سلیقے ، اپنے عشاق وخدام کی وفاؤں کی قدر دانی، اور الطاف کریمانہ، عائلی زندگی میں حضور کا اسوہ اور رزم و بزم میں حضور کی شخصیت کے روح پرور نمونے دکھائے ہیں۔انداز بیان نہایت سادہ اور سلیس ہے جس کی وجہ سے ہر شخص یکساں طور پر اس کتاب سے استفادہ کر سکتا ہے۔اس مجموعہ میں ہر اس شخص کے لئے جو اپنی زندگی میں اسوہ رسول پر عمل کرنا چاہتا ہے، روشنی اور راہنمائی کا وافر سامان ہے۔یہ کتاب ان لوگوں کے لئے بھی مفید ہے جو اپنے کسی بھی فرض منصبی کی وجہ سے رشد وارشاد سے وابستہ ہوں اور جنہیں مختلف مواقع پرمستند روایات کی تلاش رہتی ہوں توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ کتاب ہر طبقہ کے لوگوں کے لئے مفید اور بابرکت مجموعہ ثابت ہوگی۔ایسا مجموعہ تیار کرنے کے لئے جس ذوق و شوق اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے وہ محض خدا کے فضل اور کسی مرشد کے پیار کی نظر سے ہی میسر آسکتی ہے۔ایں سعادت بزور بازو نیست خدا تعالیٰ حافظ صاحب کو جزائے خیر دے۔ان کے مطالعہ اور علم میں مزید وسعتیں عطا فرمائے اور زیر نظر کتاب کو نافع الناس بنائے۔آمین۔مکرم لیفٹیننٹ جنرل (ر) ڈاکٹر محمود الحسن صاحب راولپنڈی ارڈ وزبان میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں حضور کی سوانح عمریاں لکھی گئیں جن میں سیرۃ خاتم النبین ، سیرۃ النبی ،ضیاء النبی ، رحمۃ للعالمین، سیرت طیبہ، انسان کامل، ہادی عالم ، الرحیق المختوم خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔حال ہی میں مشہور و معروف سکالر اور عاشق رسول حافظ مظفر احمد کی بڑی جامع اور مبسوط کتاب ” اُسوہ انسانِ کامل شائع ہوئی ہے جو اپنی افادیت کے لحاظ سے حضور اقدس کی شان میں لکھی جانی والی کتابوں میں ایک خوبصورت اضافہ