اسوہء انسانِ کامل — Page 688
اسوہ انسان کامل 688 کتاب اسوة انسانِ کامل کے بارہ میں چند آراء کتاب اُسوه انسانِ کامل کے بارہ میں چند آراء مکرم چوہدری محمد علی صاحب ایم۔اے وکیل تصنیف تحریک جدید سایت پنل تعلیم الاسلام کا اچار بود) محترم حافظ مظفر احمد صاحب جید عالم اور علوم اسلامیہ خصوصاً علم حدیث کے فاضل استاذ ہیں۔آپ نے اپنی کتاب اسوہ انسان کامل، میں انسان کامل سید ولد آدم، خاتم النبین ، امام المرسلین اور ہم سب کے آقا و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کی کچھ جھلکیاں پیش کی ہیں۔اور خوشبودار اور زندہ و تابندہ پھولوں کا گلدستہ سجایا ہے۔اور ہمارے دل و دماغ کو معطر کرنے ، روح کو بالیدگی اور ایمان کو ترو تازگی بخشنے والے ایک عظیم خزانے کے دروازے کھولے ہیں۔یوں تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری حیات مبارکہ کا ایک ایک لمحہ، کیا خلوت اور کیا جلوت، قیامت تک کے لئے بنی نوع انسان کے لئے اسوہ حسنہ ہے۔لیکن حسن و احسان کے اس نا پیدا کنار سمندر کی وسعتوں اور گہرائیوں کا احاطہ کون کرسکتا ہے۔شان احمد را که داند جز خداوند کریم اس پس منظر میں محترم حافظ صاحب کی عاشقانہ مساعی کی قدر و قیمت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔آپ نے جس محبت اور لگن سے یہ پھول چنے ہیں اور جس عرق ریزی سے ایک ایک اندراج کے مستند حوالہ جات دیئے ہیں۔وہ قابل داد ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فاضل مؤلف کی مساعی کو قبول فرمائے۔آمین۔جی چاہتا ہے کہ یہ کتاب اور اس کے تراجم ہرگھر میں موجود ہوں اور سکولوں اور کالجوں میں یہ کتاب نصاب کے طور پر شامل ہو۔مــــاشــــاء الـــلـــهـ چشم بددور اللهم بارك وزد مکرم راجہ غالب احمد صاحب لاہور (چیئر مین (ر) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ) مکرم محترم حافظ مظفر احمد کی تصنیف ”اسوہ انسان کامل“ کے یوں تو بہت سے درخشاں پہلو ہیں۔خاکسار کی نظر میں سب سے اہم پہلو نفس مضمون اور انداز تحریر کے اعتبار سے اس کتاب کی عظیم الشان صحت بیان ہے۔اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و احسان ہوا ہے کہ حافظ صاحب نے کمال سادگی اور پر کاری سے اس سیرت مبارکہ کی کتاب میں حضرت رحمۃ العالمین کے ان تمام اوصاف حمیدہ کی نہ صرف احسن رنگ میں نشان دہی کر دی ہے بلکہ ہر ممکن طور پر ان اوصاف سے منسلک اہم واقعات اور اُن سے متعلق حوالہ جات کو اپنی کتاب میں ہر باب کے آخر میں نہایت مناسب رنگ میں جگہ