اسوہء انسانِ کامل — Page 623
623 نبیوں میں سب سے بزرگ اور کامیاب نبی اسوہ انسان کامل رسول کریم کی صداقت و دیانت سے متاثر ہو کر قوم نے آپ کو صدوق وامین کا خطاب دیا اور کوہ صفا پر آپ کی پوری قوم نے بالا تفاق شہادت دی۔کہ ہم نے آپ کو ہمیشہ سچا پایا ہے۔بلاشبہ آپ مکارم اخلاق اور خلق عظیم کے مالک تھے۔اسی لئے قرآن کریم میں آپ کو اسوہ حسنہ قرار دیا گیا ہے۔آپ کے پاکیزہ اخلاق کے بارہ میں حضرت خدیجہ حضرت عائشہ کی شہادت نیز آپ کے دیگر عزیز واقارب، دوستوں اور دشمنوں تک کی گواہیاں بیان ہو چکی ہیں جن کا خلاصہ یہی ہے کہ رسول کریم ﷺ صداقت دراستبازی اور اعلی درجہ کے اخلاق پر قائم تھے۔بچپن سے جوانی تک ساتھ دینے والے آپ کے چچا ابوطالب نے بھی کہا تھا: وَأَبْيَضُ يُسْتَسْقَى الْعَمَامُ بِوَجُهِهِ ثِمَالُ الْيَتَامَى عِصْمَةٌ لِلأَرَامِلِ کہ محمد کے روشن چہرے کا واسطہ دے کر بارش مانگی جائے تو بادل برس پڑتے ہیں آپ یتیموں کے والی اور بیواؤں کے محافظ ہیں۔رسول کریم کے دشمن ابو سفیان نے شہنشاہ روم کے سامنے آپ کے اعلیٰ اخلاق اور صدق و امانت کی گواہی دی تو آپ کے چچا زاد بھائی جعفر طیار نے شاہ حبشہ کے سامنے کہا تھا کہ ”خدا نے ہمارے درمیان ایسا شخص کھڑا کیا ہے جس کی سچائی، دیانت اور اخلاص ہم آزما چکے ہیں۔دنیا کی ہر زبان میں مختلف اقوام کے مشاہیر نے آپ کی سوانح عمریاں لکھیں اور آپ کے حالات زندگی پر بحث کی اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ان غیر جانبدار اشخاص کی بے لوث تحریروں سے بھی آپ کی عظیم الشان صداقت کا ثبوت ملتا ہے۔1۔مسٹر مائیکل ہارٹ (1978) موجودہ زمانہ میں ان کی کتاب ”دی ہنڈرڈ (The Hundred) میں پہلے نمبر پر شائع ہونے والے مضمون ”محمد۔دنیا کا سب سے بڑا موثر انسان“ کا بہت چرچا ہوا ہے۔جس میں فاضل مصنف نے اربوں انسانوں (ایک اندازہ کے مطابق بیس ملین) میں سے جو روئے زمین پر اب تک پیدا ہو چکے ہیں۔حضور سرور پاک کو سب سے مؤثر ترین انسان قرار دیتے ہوئے سو عظیم شخصیتوں کی فہرست میں وہ اولین شخصیت قرار دیا ہے۔جس نے تاریخ انسانی میں سب سے زیادہ اور دیر پا اثر چھوڑا ہے، ایسا اثر جس نے لوگوں کی زندگیوں کو خاص رنگ میں رنگین کیا اور دنیا کو بھی ایک خاص رنگ میں ڈھال دیا۔مصنف لکھتا ہے:۔"My choice of Muhammad to lead the list of the world's most influential persons may surprise some readers and may be questioned by others, but he was the only man in history who was supremely successful on both the religious, and secular levels became immensely effective political leader۔Today, thirteen levels centuries after his death, his influence is still powerful and pervasive۔