اسوہء انسانِ کامل — Page 582
اسوہ انسان کامل 582 رحمۃ للعالمین۔۔۔۔جانوروں کیلئے رحمت سابق عیسائی راہبہ پر و فیسر کیرن آرمسٹرانگ نے نبی کریم کی جانوروں سے محبت کے ذکر میں لکھا:۔"Over the centuries in the west, we have tended to think of Muhammad as a grim figure, cruel warrior and a callous politician۔But he was a man of great kindness and sensibility۔He loved animals, for example, and if he saw a cat asleep on his cloak he would not dream of disturbing it۔It has been said that one of the tests of a society is its a attitude towards animals۔All religions encourage an attitude of love and respect for the natural word, and Muhammad was trying to teach Muslims this۔During the Jahiliyah the Arabs had treated animals very cruelly: they used to cut off lumps of flesh to eat while the beasts were still alive and put painful rings round the necks of camels۔Muhammad forbade any painful branding or organised animal fights۔" ترجمہ مغرب میں صدیوں تک ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم) کو نا پسندیدہ شخصیت خیال کرتے رہے ہیں۔ایک ظالم جنگجو اور ایک بے رحم سیاستدان۔لیکن آپ ایک عظیم ہمدردی اور دوسروں کا احساس رکھنے والے انسان تھے۔آپ جانوروں سے بھی محبت کرتے تھے۔مثال کے طور پر اگر آپ نے ایک بلی کو اپنے کپڑے پر سوئے ہوئے پایا تو اسے وہاں سے اٹھانا پسند نہیں کیا۔کہا جاتا ہے کہ کسی معاشرے کا ایک امتحان جانوروں کے ساتھ لوگوں کا رویہ ہوتا ہے۔تمام مذاہب محبت کے رویے کی حوصلہ افزائی کرتے اور عالم قدرت کی عزت کرتے ہیں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کو یہی سبق دینا چاہتے تھے۔جاہلیت میں عرب جانوروں سے بہت برا سلوک کرتے تھے۔وہ زندہ جانوروں سے کھانے کے لئے گوشت کاٹ لینے سے بھی دریغ نہ کرتے تھے۔وہ اونٹوں کی گردنوں میں تکلیف دہ حلقے ڈال دیتے تھے۔محمد ﷺ نے جانوروں کو داغنے کے ظالمانہ طریق اور جانوروں کی لڑائیوں سے روک دیا۔‘ ( آرمسٹرانگ ) 17