اسوہء انسانِ کامل — Page 573
573 اسوہ انسان کامل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سادگی اور قناعت ناشتہ کے لئے کچھ ہے حضرت عائشہ نے کہا ہمارے پاس روٹی کھجور اور سرکہ ہے۔رسول کریم نے فرمایا ”سرکہ کتنا عمدہ سالن ہے؟ پھر دعا کی۔”اے اللہ سرکہ میں برکت ڈال یہ میرے سے پہلے نبیوں کا بھی کھانا تھا۔جس گھر میں سرکہ ہے و محتاج نہیں ہے۔(ابن ماجہ )22 حضرت عبداللہ بن سلام کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم کو دیکھا آپ نے روٹی کے ایک ٹکڑے پر کھجور کھی ہوئی تھی اور فرما رہے تھے یہ کھجور اس روٹی کا سالن ہے۔(ابوداؤد ) 23 حضرت عبداللہ بن سبیل بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک بہت بڑا برتن تھا جو کھانے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔جسے چار آدمی اُٹھاتے تھے۔عید کے موقع پر قربانی کے گوشت کا کھانا ترید اس میں تیار ہوتا تھا۔پھر سارے لوگ اکٹھے ہو کر اس میں سے کھاتے تھے۔جب لوگ زیادہ ہو گئے تو مجبوراً اس موقع پر رسول اللہ گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔اس طرح کہ پاؤں آپ کے زمین کے اوپر تھے اور بوجھ آپ کے گھٹنوں کے اوپر تھا۔ایک بد و وہاں بیٹھا ہوا تھا۔وہ کہنے لگا کہ یہ بیٹھنے کا کون سا طریق ہے؟ حضور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک معزز بندہ بنایا ہے۔جبار اور سرکش دشمن نہیں بنایا۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ کھانا کناروں سے کھاؤ اور درمیان کے حصہ کو چھوڑ دو تا کہ اس میں برکت پڑتی رہے۔(ابوداؤد ) 24 آنحضرت اپنے صحابہ کے ساتھ بے تکلف تھے۔عبداللہ بن حارث کہتے ہیں ہم چھ سات افراد حضور کے ساتھ موجود تھے۔بلال نے نماز کے لئے بلایا تو ہم چل پڑے۔راستہ میں ایک شخص کے پاس سے گزرے اس کی ھنڈیا چولہے پر تھی۔رسول اللہ نے فرمایا ” کیا تمہاری ھنڈیا پک چکی ہے؟ اس نے کہا ”ہاں“۔آپ نے اس میں سے ایک بوٹی لے لی اور کھاتے ہوئے نماز پر تشریف لے گئے۔(ابوداؤد 25) رسول کریم غلاموں اور خادموں کی دعوت قبول فرما لیتے تھے۔(ابن ماجہ ) 26 حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم اُون کے موٹے کپڑے پہنتے، چمڑے کے سادہ جوتے استعمال کرتے اور جو کا دلیہ کھاتے تھے۔جو پانی کے بغیر حلق سے نہ انتر تا تھا۔( ابن ماجہ ) 27 سادگی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شادی یا غنی کے موقع پر بھی ہمیشہ سادگی اختیار فرمائی چنانچہ حضرت علی بیان فرماتے تھے کہ حضرت فاطمہ کی شادی کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ( بنیادی ضرورت کا ) حسب ذیل سامان دیا تھا۔1- خمیلہ ( ریشمی چادر ) 2۔چڑے کا گدیلا جس میں کھجور کے ریشے تھے۔3۔آٹا پینے کی چکی 4 مشکیزہ 5۔دو گھڑے (احمد ) 24 رسول کریم کی سواری بھی سادہ ہوتی تھی۔آپ گدھے یا خچر پر سوار ہونے میں کوئی عیب نہ سمجھتے تھے بلکہ خود یہ جانور پالے ہوئے تھے۔ایک گدھے کا نام عفیر اور دوسرے کا یعفور تھا۔آپ ان جانوروں پر حسب ضرورت سواری بھی