اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 516 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 516

اسوہ انسان کامل 516 مذہبی رواداری اور آزادی ضمیر کے علمبردار ایڈیٹرست آپریشن لکھتے ہیں :۔لوگ کہتے ہیں کہ اسلام شمشیر کے زور سے پھیلا مگر ہم اُن کی اس رائے سے موافقت کا اظہار نہیں کر سکتے کیونکہ زبردستی سے جو چیز پھیلائی جاتی ہے وہ جلدی ظالم سے واپس لے لی جاتی ہے۔اگر اسلام کی اشاعت ظلم کے ذریعہ ہوئی ہوتی تو آج اسلام کا نام ونشان بھی باقی نہ رہتا۔لیکن نہیں۔ایسا نہیں ہے بلکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسلام دن بدن ترقی پر ہے۔کیوں؟ اس لئے کہ بانی اسلام ﷺ کے اندر روحانی شکتی تھی۔منش مانتر ( بنی نوع انسان ) کے لئے پر یم تھا۔اُس کے اندر محبت اور رحم کا پاک جذبہ کام کر رہا تھا۔نیک خیالات اُس کی رہنمائی کرتے تھے۔( آپریشن ) 50 1 استثناء باب 7 آیت 1 تا6 حواله جات 2 بخارى(68) كتاب التفسير سورة الاعراف 3 استثناء: 23/19 4 بخاری(81) كتاب الادب باب7 5 بخارى (68) كتاب التفسير سورة الروم والدخان 6 المبسوط للسرخسی جلد 10 ص92 7 السيرة الحلبيه جلد3 ص 175 بيروت 8 مسند احمد بن حنبل جلد 4 ص 24 بيروت 9 ابوداؤد (41) كتاب السنّه باب 18 10 بخاری (66) کتاب فضائل الصحابة باب 55