اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 32 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 32

اسوۃ انسان کامل 32 سوانح حضرت محمد عام کر دیا ہے۔بعد میں پتہ چلا کہ اسی رات کسری پرویز کو اس کے بیٹے شیرویہ نے قتل کر کے رسول کریم ﷺ کی گرفتاری کے احکام منسوخ کر دیئے تھے۔یہ نشان دیکھ کر یمن کے گورنر باذان نے بھی اسلام قبول کر لیا تھا۔( بخاری ،طبری) 80 شاہ مصر مقوقس پر بھی رسول کریم علیہ کے تبلیغی خط کا بہت اچھا اثر ہوا۔اس نے وہ خط ہاتھی دانت کی ڈبیہ میں محفوظ کر کے اس کا جواب بھی لکھوایا جس میں اللہ کے نام سے شروع کر کے رسول اللہ کی دعوت پر غور کا ذکر کر کے لکھا کہ مجھے ایک نبی کی بعثت کا انتظار تھا مگر خیال تھا کہ وہ ملک شام میں ہوگا۔اس نے تحفہ کے طور پر کچھ پار چات ، سواری کے لئے خچر اور قبطی قوم کی دو معز ز شہزادیاں بطور تحفہ بھجوائیں۔ان میں سے ایک ماریہ قبطیہ تھیں جو رسول کریم ﷺ کے عقد میں آئیں اور ان سے صاحبزادہ ابراہیم پیدا ہوئے۔ماریہ کی دوسری بہن سیرین مشہور شاعر حسان بن ثابت کے عقد میں آئیں۔مقوقس نے جو خچر بھجوایا اس کا نام دلدل تھا۔وہ رسول کریم ﷺ کے استعمال میں رہا اور غزوہ حنین میں بھی رسول اللہ ہے اس پر سوار تھے۔( ابن جوزی ) 81 شاہ حبشہ نجاشی کو بھی رسول کریم ﷺ نے تبلیغی خط لکھا۔اگر چہ مکی دور میں حبشہ کی طرف مسلمانوں نے ہجرت کی اور کفار نے ان کا تعاقب کر کے نجاشی شاہ حبشہ کے دربار تک رسائی حاصل کر کے مسلمانوں کو واپس لانے کی کوشش کی تو اس وقت حضرت جعفر طیار کی تقریر اور سورہ مریم کی تلاوت کا ان پر بہت اثر ہوا تھا اور انہوں نے مہاجرین حبشہ کے ساتھ عدل وانصاف کا سلوک کیا بعد میں جب حضور کا خط انہیں پہنچا تو وہ بڑے ادب سے تخت سے نیچے اتر آئے اور اسے آنکھوں سے لگا کر کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اے خدا کے رسول ہیں۔پھر اسے ایک ہاتھی دانت کی ڈبیہ میں رکھ کر کہا جب تک یہ خط ہمارے گھرانے میں رہے گا۔اہل حبشہ اس کی حفاظت کی بدولت ہمیشہ خیر و برکت پاتے رہیں گے۔نجاشی نے اپنے جوابی خط میں اپنے قبول اسلام کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کے چچا زاد 82 بھائی جعفر کے ذریعہ آپ کے ہاتھ پر خدا کی خاطر بیعت کرتا ہوں۔(ابن جوزی) 2 حضرت نجاشی جب 9ھ میں فوت ہوئے تو رسول کریم ﷺ نے صحابہ سے فرمایا ” تمہارا ایک صالح بھائی نجاشی حبشہ میں فوت ہو گیا ہے آؤ سب مل کر اس کی نماز جنازہ ادا کریں“۔( بخاری ) 83 یہ کسی مسلمان کی پہلی نماز جنازہ غائب تھی۔نجاشی کے نام اپنے دوسرے خط میں حضور نے بعض ذمہ داریاں بھی ان کے سپرد کیں جو انہوں نے نہایت خوش اسلوبی سے ادا کیں۔ایک تو انہوں نے ابوسفیان کی بیٹی ام حبیبہ کے حضور سے غائبانہ نکاح کا اہتمام کیا جن کے شوہر ہجرت حبشہ کے دوران فوت ہوئے تھے۔دوسرے آنحضور ﷺ کی ہدایت کے مطابق حضرت جعفر اور ان کے ساتھیوں کو خاص انتظام کے تحت واپس مدینہ