اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 191 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 191

اسوۃ انسان کامل 191 آنحضرت کا حسن معاملہ اور بہترین اسلوب تجارت کہ وہ چیز لے یا نہ۔(ترندی )38 زیادہ قیمت لینے کی خاطر جانور کا دودھ روک کر اسے فروخت کرنے سے منع کیا اور فیصلہ فرمایا کہ جس نے ایسا جانور خرید لیا وہ اسے تین دن تک واپس کر سکتا ہے۔البتہ بوقت واپسی اس کے ساتھ ایک صاع ( قریباً تین کلو ) غلہ بھی لوٹا نا ہوگا۔تا کہ دودھ استعمال کرنے کا معاوضہ ہو جائے۔(بخاری) 39 یہ فیصلہ بھی فرمایا کہ جب کوئی آدمی مفلس ہو جائے اور کوئی دوسرا شخص اس کے پاس اپنا سامان اصل حالت میں پالے تو وہ شخص اپنے اس مال کا زیادہ حقدار ہے۔اور اگر خریدار فوت ہو جائے تو سامان کے مالک کو دیگر قرض خواہوں کی نسبت سے حصہ ملے گا۔(ابوداؤد) 40 ایک دفعہ رسول اللہ علہ کے ڈھیر کے پاس سے گزرے اللہ تعالیٰ نے بذریعہ وحی آپ کو اطلاع کی اور آپ نے اس میں اپنا ہاتھ ڈالا تو وہ اندر سے گیلا نکلا۔آپ نے فرمایا اے غلہ کے مالک! یہ کیا ہے؟ اس نے کہا یا رسول اللہ ! بارش میں غلہ بھیگ گیا تھا۔آپ نے فرمایا تم نے اس گیلے غلہ کو خشک کر کے اوپر کیوں نہ رکھا تا کہ لوگ دیکھ لیں پھر آپ نے فرمایا۔جو ملاوٹ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔(مسلم, ترندی) 41 بعض لوگ تجارتی قافلوں کے ساتھ شہر کے باہر جا کر نسبتا ستے سودے کر لیتے تھے۔آنحضرت ان کو اسی جگہ غلہ فروخت کرنے سے منع کرتے اور فرماتے کہ وہ غلہ منڈی میں لے جا کر فروخت کریں۔یہ ہدایت بھی فرمائی کہ جب غلہ خریدیں تو اسے ماپ کر قبضہ میں لینے کے بعد پھر آگے فروخت کریں۔( بخاری )42 اسی طرح ہدایت فرمائی کہ شہری دیہاتی کی خاطر اس کا سودا فروخت نہ کرے اور کوئی شخص کسی کے سودے کے اوپر سودا نہ کرے۔( بخاری )43 رسول اللہ نے عربوں میں رائج بیچ ملامسہ اور منابذہ سے منع فرمایا۔جس میں کسی چیز کو اچھی طرح جانچے بغیر محض چھو لینے سے یا کوئی کپڑا وغیرہ پھینکنے سے سودا طے ہو جاتا تھا۔اسی طرح پیشگی کے سودے سے بھی منع فرمایا۔مثلاً پیدا ہونے والی اونٹنی جب آئندہ حاملہ ہو کر بچہ جنے گی اس کا سودا پہلے کر لیتا درست نہیں۔(ابوداؤد )44 اسی طرح آپ نے بیج الغرر یعنی دھوکے کی بیچ سے منع فرمایا جیسے مچھلی کا پانی میں سودا بھاگنے والے غلام کا سودا یا فضاء میں پرندے کا سودا کرنا۔اسی طرح جو چیز پاس نہ ہوا سے فروخت کرنے اور ایک سودے میں دوسودے کرنے سے منع کیا۔(ترندی 45 آنحضرت نے شراب ، اس کے پینے اور پلانے والے، اس کے نچوڑنے اور اٹھانے والے اور جسکی طرف اٹھا کر لے جائی جائے ، اس کے بیچنے اور خریدنے والے اور اس کی قیمت کھانے والے پر لعنت فرمائی ہے۔(بیشمی ) 46 حضور نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے شراب اور اس کی قیمت کو حرام کیا ہے اور مردار اس کی قیمت کو حرام کیا ہے اور ختر میر اور اس کی قیمت کو حرام کیا ہے۔مردار کی چربی کے بارہ میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا وہ بھی حرام ہے۔اللہ تعالیٰ یہود کا برا کرے۔ان پر جب اللہ نے چربی حرام کر دی تو وہ بیچ کر اس کی قیمت کھانے لگے۔(ابوداؤد )47