اسوہء انسانِ کامل — Page 1
اسوہ انسان کامل 1 حضرت محمد مصطفی کا سوانحی خاکہ حضرت محمد مصطفی " کا سوانحی خاکہ ہر چند کہ کتاب اسوہ انسان کامل میں سوانح کی ترتیب ماہ وسال کی بجائے رسول اللہ کے اخلاق فاضلہ اور اسوۂ حسنہ پر واقعاتی انداز میں بحث کی گئی ہے۔تاہم آغاز میں سوانح کے کسی قدر تفصیلی بیان سے پہلے ایک مختصر سوانحی خاکہ پیش ہے۔تا کہ مختلف اہم واقعات سیرت کے لئے میدانڈیکس کا کام دے سکے۔ہمارے نبی شاہ دو عالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت اس تاریخی سال میں ہوئی ، جب خانہ کعبہ پر یمن کے گورنر ابر ہ نے حملہ کیا تھا۔محمود پاشا فلکی مصری کی تحقیق کے مطابق یہ سال 571ء تھا اور 20 را پریل (مطابق 9 ربیع الاول) تاریخ تھی۔چالیس سال کی عمر میں حضرت محمد مصطفیٰ پر وحی قرآنی کا نزول ہوا۔اس تسلسل میں اہم تاریخی سوانح کا خاکہ یوں ہے۔بعثت نبوی کا پہلا سال 610ء۔نزول قرآن کا آغاز پانچواں سال 614ء۔پہلی ہجرت حبشہ ساتواں سال 615ء۔محاصرہ شعب ابی طالب ، معجزہ شق القمر دسواں سال 619ء وفات حضرت خدیجہ وابو طالب ، نکاح حضرت عائشہ و حضرت سودہ ، سفر طائف گیارہواں سال 620 ء۔اہل یثرب سے ملاقات بارھواں سال 621ء۔واقعہ معراج تیرھواں سال 622ء۔بیعت عقبہ ثانیہ ، ہجرت مدینہ ہجرت کا پہلا سال 1ھ مطابق 622ء مدینہ آمدہ مسجد قباء اور مسجد نبوی کی بنیاد، ابتدائے اذان مؤاخات انصار و مہاجرین، معاہدہ یہود 2ھ بمطابق 623ء تحویل قبلہ، فرضیت رمضان عید الفطر، جنگ بدر، حضرت عائشہ سے شادی