اسوہء انسانِ کامل — Page 2
اسوہ انسان کامل 2 حضرت محمد مصطفیٰ" کا سوانحی خاکہ ھ مطابق 624 ء۔غزوہ قینقاع، پہلی عید الاضحی ، حضرت علی کا حضرت فاطمہ سے نکاح، حضرت عثمان سے اُمّ کلثوم کی شادی، رسول اللہ کی حضرت حفصہ سے شادی ، غزوہ احد 4ھ مطابق 625 ء۔واقعہ رجمیع و بئر معونہ ، یہودی قبیلہ بنو نضیر کا مدینہ سے اخراج، رسول اللہ کی حضرت ام سلمہ سے شادی ، غزوہ بدر الموعد 5ھ مطابق 626ء غزوہ دومۃ الجندل، مدینہ میں چاند گرہن اور نماز خسوف ، غزوہ بنو مصطلق اور واقعہ افک، غزوہ خندق ، غزوہ بنو قریظہ۔6 ھ مطابق 28-627ء غزوۂ بنو لحیان، ثمامہ بن اثال رئیس یمامہ کا قبول اسلام، حضرت ابوالعاص داما درسول کا قبول اسلام صلح حدیبیہ اور بیعت رضوان 7ھ مطابق 29-628ء شاہان مملکت کو تبلیغی خطوط، غزوہ ذی قرد، غزوہ خیبر ، حضرت صفیہ سے شادی ، اہل فدک سے مصالحت ، آنحضرت کو زہر دینے کی سازش، مہاجرین حبشہ کی واپسی ، حضرت ابوھریرہ کا قبول اسلام، غزوہ ذات الرقاع اور صلوۃ الخوف، عمرۃ القضاء ھ مطابق 629ء۔غزوہ موتہ، غزوہ فتح مکہ ، غزوہ حنین ،غزوہ طائف، مدینہ میں قبائل عرب کے وفود کی آمد کا آغاز 9ھ مطابق 630ء غزوہ تبوک، وفود عرب کی کثرت سے آمد ، عبد اللہ بن ابی رئیس المنافقین کی موت، اہل طائف کا قبول اسلام ، حضرت ابوبکر کی قیادت میں مسلمانوں کا پہلا حج 10 ھ مطابق 631ء حضرت عدی بن حاتم الطائی کا قبول اسلام، حضرت ابو موسیٰ و حضرت معاذ کو یمن بھیجوانا، حجۃ الوداع 11ھ مطابق 632ء آخری وفد کی آمد، حضور کی آخری بیماری سریہ اسامہ بن زید، وفات رسول