اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 89 of 119

اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت — Page 89

☆☆ آج کل کی جہادی تنظیموں نے بغیر جائز وجوہات کے اور جائز اختیارات کے اپنے جنگجوانہ نعروں اور عمل سے غیر مذہب والوں کو یہ موقع دیا ہے کہ انہوں نے نہایت ڈھٹائی اور بے شرمی سے آنحضرت ﷺ کی پاک ذات پر بیہودہ حملے کئے ہیں۔✰✰ آنحضرت یہ مجسم رحم تھے اور آپ کے سینے میں وہ دل دھڑک رہا تھا کہ جس سے بڑھ کر کوئی دل رحم کے وہ اعلیٰ معیار اور تقاضے پورے نہیں کر سکتا جو آپ نے کئے۔☆☆ آنحضرت ﷺ کی پاکیزہ سیرت سے آزادی ضمیر، آزادی مذہب اور مذہبی رواداری کے نہایت خوبصورت واقعات کا دلنشیں تذکرہ خطبه جمعه فرموده مؤرخہ 10 / مارچ 2006ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن۔برطانیہ 89