اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 75 of 119

اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت — Page 75

خاکوں کی اشاعت سے کیا حاصل ہوا ہے۔پھر آگے وہ لکھتا ہے کہ میڈسن صاحب کو بھی اس امر کی بہت تکلیف ہوئی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے شائع کئے گئے ہیں۔پھر کہتا ہے کہ میڈسن صاحب نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ کے بارے میں بڑی تفصیل سے ملتا ہے کہ ان کا حلیہ مبارک کیا تھا، کیسا تھا۔پھر انہوں نے لکھا کہ یہ ایک گندی بچگانہ حرکت ہے۔پھر انہوں نے لکھا ہے کہ ڈنمارک میں قانون توہین موجود ہے، پہلے میرے خیال میں اس کی ضرورت نہ تھی مگر اب میرے خیال میں فساد کو روکنے کے لئے اس قانون کو اپلائی (Apply) کرنے کی ضرورت ہے تا کہ فساد نہ ہو۔کہتے ہیں کہ باقی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہین تو خدا تعالیٰ کا معاملہ ہے وہ خود ہی اس کی سزا دے گا۔تو یہ دیکھیں ایک یوروپین احمدی مسلمان کا کتنا پکا ایمان ہے۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اس گھناؤنی حرکت کرنے پر یہ ہمارے رد عمل تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق ہمارے دلوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں سے لاکھوں کروڑوں حصے زیادہ ہے جو ہم پر اس قسم کے اتہام اور الزام لگاتے ہیں۔اور یہ سب کچھ ہمارے دلوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس خوبصورت تعلیم کی وجہ سے ہے جس کی تصویر کشی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے۔جس کو خوبصورت کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں دکھایا ہے۔کوئی بھی احمدی کبھی یہ نہیں سوچ سکتا کہ نعوذ باللہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مقام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں یہ 75