اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page iv of 119

اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت — Page iv

جائیں اور اس طرح اسلام کا حقیقی اور سچا پیغام دنیا تک پہنچانے کی کوشش کی جائے۔چنانچہ امام جماعت احمدیہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان حالیہ واقعات کے متعلق سیر حاصل بحث اپنے ان خطبات جمعہ میں فرمائی ہے جو آپ نے اس سال 10 فروری۔17 فروری۔24 فروری۔3 مارچ اور 10 مارچ کو مسجد بیت الفتوح، مورڈن۔لندن میں ارشاد فرمائے۔ان خطبات سے پتہ چلتا ہے کہ ایسے حالات میں ایک حقیقی مومن کا رد عمل کیا ہونا چاہئے اور کس طرح صورتحال سے نمٹنا چاہئے۔احباب کو چاہئے کہ نہ صرف خود ان ارشادات کا مطالعہ کریں بلکہ اپنے جاننے والوں کو بھی مطالعہ کے لئے دیں تا کہ انہیں بھی اسلام کی خوبصورت تعلیم سے آگاہی ہو۔اس غرض سے ان ارشادات کا ترجمہ مختلف زبانوں میں بھی کروا کے انشاء اللہ طبع کروایا جائے گا۔خاکسار منیر الدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنيف جون 2006 iv