اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت — Page iii
بسم ا پیش لفظ الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود ابتداء ہی سے حق و باطل اور نور وظلمت کے مابین جنگ رہی ہے۔لیکن سنت اللہ کے مطابق جیت ہمیشہ حق اور نور کی ہی ہوتی ہے۔بعض لوگوں کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے جو دراصل تکبر کی وجہ سے ہوتا ہے، خدا تعالیٰ کے رسولوں کے بالمقابل کھڑے ہوتے رہے لیکن بالآخر نا کام اور خائب و خاسر ہوئے۔اسلام اور فخر کائنات سیدنا حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان میں بھی مختلف احباب نے گستاخانہ رویہ اپنایا اور سنت اللہ کے مطابق ناکامی کا منہ دیکھا۔حال میں بھی آزادی ضمیر اور آزادی صحافت کا بہانہ بنا کر بعض عناصر نے اسلام اور آنحضرت ﷺ کے خلاف اپنا بغض نکالنے کے لئے اور غالباً عالم اسلام کے خلاف منافرت پھیلانے کے لئے بیہودہ خاکے اور کارٹون مختلف کتب اور اخبارات میں شائع کئے۔اسکے نتیجہ میں مختلف مسلم تنظیموں اور اسلامی ممالک میں بڑا شدید رد عمل ظاہر ہوا اور آگیں لگائی گئیں اور غصہ کا اظہار کرنے کے لئے توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔جماعت احمدیہ کے قیام کا بڑا مقصد یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے سچی تعلیمات کو دنیا میں پھیلایا جائے۔اس لئے ایسے مواقع پر جماعت کا رد عمل آگیں لگانے اور توڑ پھوڑ کرنے کی بجائے یہ ہوتا ہے کہ معترضین کے اعتراضات کے تسلی بخش جواب دئے