اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 12 of 119

اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت — Page 12

ان کے لئے نشان ہے جو بچے مذہب کو ڈھونڈتے ہیں۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور وہ بڑی درد ناک موت مرا۔آنحضور ﷺ کا اسوہ حسنہ دنیا کے سامنے پیش کرو یہی اسلوب ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سکھائے کہ اس قسم کی حرکت کرنے والوں کو سمجھاؤ۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے محاسن بیان کرو، دنیا کو ان خوبصورت اور روشن پہلوؤں سے آگاہ کرو جو دنیا کی نظر سے چھپے ہوئے ہیں اور اللہ سے دعا کرو کہ یا تو اللہ تعالیٰ ان کو ان حرکتوں سے باز رکھے یا پھر خود ان کی پکڑ کرے۔اللہ تعالیٰ کی پکڑ کے اپنے طریقے ہیں وہ بہتر جانتا ہے کہ اس نے کس طریقے سے کس کو پکڑنا ہے۔پھر خلافت ثانیہ میں ایک انتہائی بے ہودہ کتاب ”رنگیلا رسول“ کے نام سے لکھی گئی۔پھر ایک رسالے ”ورتمان“ نے ایک بیہودہ مضمون شائع کیا جس پر مسلمانان ہند میں ایک جوش پیدا ہو گیا۔ہر طرف مسلمانوں میں ایک جوش تھا اور بڑا سخت رد عمل تھا۔اس پر حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ خلیفتہ المسیح الثانی نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ اے بھائیو! میں درد مند دل سے پھر آپ کو کہتا ہوں کہ بہادر وہ نہیں جولڑ پڑتا ہے۔وہ بزدل ہے کیونکہ وہ اپنے نفس سے دب گیا ہے۔(اب یہ حدیث کے مطابق ہے کہ غصہ کو دبانے والا اصل میں بہادر ہوتا ہے۔فرمایا کہ ) ” بہادر وہ ہے جو ایک مستقل ارادہ کر لیتا ہے اور جب تک اسے پورا نہ کرے اس سے پیچھے نہیں ہٹتا۔آپ نے فرمایا اسلام کی ترقی کے لئے تین باتوں کا عہد کرو۔پہلی بات یہ کہ آپ خشیت اللہ سے کام لیں گے اور دین کو بے پرواہی کی نگاہ سے نہیں دیکھیں گے۔پہلے خود اپنے عمل ٹھیک کرو۔دوسرے یہ کہ تبلیغ اسلام سے پوری دلچسپی لیں گے۔اسلام کی تعلیم دنیا کے ہر شخص کو پتہ لگے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبیاں ، محاسن خوبصورت زندگی پتہ لگے، اسوہ پتہ لگے۔تیسرے یہ کہ 12