اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 72 of 119

اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت — Page 72

پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ الزام لگایا ہے کہ جماعت کا ستمبر میں جلسہ ہوا۔جماعت احمدیہ وجہ سے کا گزشتہ سال کا جلسہ ستمبر میں تو وہاں ہوا ہی نہیں تھا۔میرے جانے کی وجہ - سکینڈے نیوین ممالک کا اکٹھا جلسہ ہوا تھا اور وہ سویڈن میں ہوا تھا۔اور ایم ٹی اے پر ساروں نے دیکھا کہ کیا ہم نے باتیں کیں اور کیا نہیں کیں۔ڈنمارک میں میرے جانے پر ایک ہوٹل میں ایک ریسیپشن (Reception) ہوئی تھی جس میں کچھ اخباری نمائندے، پریس کے نمائندے بھی تھے اور دوسرے پڑھے لکھے دوست بھی اس میں تھے۔سرکاری افسران بھی تھے ، ایک وزیر صاحبہ بھی آئی ہوئی تھیں اور وہاں قرآن ، حدیث اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالے سے اسلام کی خوبصورت اور امن پسند تعلیم کا ذکر ہوا تھا۔اور جو کچھ بھی وہاں کہا گیا تھا وہ صاف تھا،کھلا تھا۔کوئی چھپ کے بات نہیں ہوئی تھی۔اور اخباروں نے وہاں شائع بھی کیا تھا بلکہ تھوڑا سا ان کے ٹی وی پروگرام میں بھی آیا تھا۔اور کوئی علیحدہ ملاقات نہیں تھی اور وہی جو ریسیپشن میں میری تقریر تھی میرے خیال میں ایم ٹی اے نے بھی دکھا دی ہے۔نہیں دکھائی تو اب دکھا دیں۔بہر حال یہ ٹھیک ہے کہ شاید وہاں تقریر میں ہی ان لکھنے والے صاحب کی طرح لوگوں کا ذکر ہوا ہو کہ یہ چند لوگ ہیں جو اسلام کو بدنام کرنے والے ہیں ورنہ مسلمان اکثریت اس طرح کے جہاد اور دہشت گردی کو نا پسند کرتی ہے۔بہر حال ہماری طرف منسوب کر کے بہت بڑا جھوٹ بولا گیا ہے۔شاید کوئی جھوٹا ترین شخص بھی یہ بات کہتے ہوئے کچھ سوچے کیونکہ آج کل تو ہر چیز ریکارڈ ہوتی ہے۔اور ان صاحب کے بقول اردو انگریزی اور ڈینش میں ویڈیو ٹیپ بھی موجود ہیں۔تو اگر بچے ہیں تو یہ یھیں دکھا دیں ، ہمیں بھی دکھا دیں۔پتہ چل جائے گا کہ کون بولنے والے ہیں، کیا ہیں۔72