اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 73 of 119

اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت — Page 73

اس جھوٹی خبر پھیلانے والے کومیں یہی کہتا ہوں کہ یہ سراسر جھوٹ ہے اور لعنۃ اللہ علی الکاذبین بہر حال اس جھوٹی خبر پھیلانے والے کو پہلی بات تو میں یہی کہتا ہوں کہ یہ سراسر جھوٹ ہے اور لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِین۔اگر تم سچے ہو تو تم بھی یہی الفاظ دو ہرا دو۔لیکن کبھی بھی نہیں دوہرا سکتے اگر رتی بھر بھی اللہ کا خوف ہوگا۔ویسے تو ان لوگوں میں خدا کا خوف کم ہی ہے۔لیکن اگر نہیں بھی دوہراتے تب بھی اس شدت کا جھوٹ بول کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس دعا کے نیچے یہ لوگ آچکے ہیں۔بہر حال جماعت احمد یہ کے خلاف ایسی مذموم حرکتیں ماضی میں بھی ہوتی رہی ہیں اور مسلسل ہورہی ہیں۔اور جب بھی اپنے زعم میں ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی کوشش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو نا کامی کا منہ دکھاتا ہے اور جماعت احمدیہ سے اپنے پیار کا وہ اظہار کرتا ہے جو پہلے سے بڑھ کر اس کا فضل لے کر آتا ہے۔کارٹونوں کے فتنہ کے خلاف جماعت احمد یہ کارڈ عمل اور کوششیں جب سے یہ کارٹون کا فتنہ اٹھا ہے سب سے پہلے جماعت احمدیہ نے یہ بات اٹھائی تھی اور اس اخبار کو اس سے باز رکھنے کی کوشش کی تھی۔اس کا میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں۔پھر دسمبر ، جنوری میں ہم نے دوبارہ ان اخباروں کولکھا تھا اور بڑا کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا ان دنوں میں میں قادیان میں تھا جب ہمارے مبلغ نے وہاں اخبار کولکھا تھا۔ہمارے مبلغ کا اخبار میں انٹر ویو شائع ہوا تھا۔تو اس اخبار نے یہ لکھنے کے بعد کہ جماعت احمدیہ کا رڈ عمل اس بارے میں کیا ہے اور یہ لوگ توڑ پھوڑ کی بجائے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگی میں ڈھال کر پیش کرنا چاہتے ہیں۔آگے وہ لکھتا ہے کہ اس کا یہ مطلب 73