عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 200 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 200

200 اُس سے قیام امن ، رواداری اور ہم آہنگی و یک جہتی کی رُوح پیدا ہو۔اس اہم نکتہ کو جس کا سر چشمہ اسلامی تعلیمات ہیں جماعت احمدیہ مسلمہ تمام دنیا میں فروغ دے رہی ہے۔ہماری جماعت جو اللہ کے فضل سے لکھوکھا لوگوں پر مشتمل ہے دُنیا کے دوصد ممالک میں پھیل چکی ہے۔میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ دنیا اس وقت ایک انتہائی خوفناک اور خطرناک دور سے گزر رہی ہے اور واقعہ ایسا لگ رہا ہے کہ ہم تیزی سے ایک عالمی جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔آپ ایک عظیم ملک کے سر براہ ہیں۔مزید یہ کہ دنیا کی آبادی کا ایک کثیر حصہ آپ کی حکمرانی کے تحت زندگی بسر کر رہا ہے۔اقوام متحدہ میں ضرورت پڑنے پر آپ کو ویٹو کی طاقت استعمال کرنے کا حق بھی حاصل ہے۔اس لیے اس تناظر میں میں آپ سے ملتمس ہوں کہ دنیا کودرپیش تباہی سے بچانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔قوم، مذہب، رنگ ونسل اور ذات پات کے فرق سے قطع نظر ہمیں انسانیت کی بقا کے لیے بھر پور کوشش کرنی چاہیے۔چین میں انقلاب کے بعد بہت ترقی اور تبدیلی ہوئی ہے۔آپ کی قوم کے عظیم راہنما عزت مآب جناب ماؤزے تنگ نے جن اعلیٰ اخلاقی اقدار کی بنیاد رکھی ، انہیں انسانی اقدار کا ایک اعلیٰ معیار بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔اگر چہ آپ خدا کے وجود پر ایمان نہیں رکھتے اور آپ کے اُصولوں کی بنیاد محض اخلاقیات پر ہے مگر میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اُس خدا نے جس کا تصور اسلام نے پیش کیا ہے، قرآن کریم کو تمام بنی نوع انسان کی راہنمائی کے لیے نازل کیا ہے اور قرآن کریم وہ تمام اخلاق سکھاتا ہے جن پر آپ عمل پیرا ہیں۔تاہم قرآن کریم اس سے بھی بڑھ کر اخلاقی راہنمائی سے بھرا ہوا ہے۔یہ انسانیت کی بقا اور اعلیٰ انسانی اقدار کے قیام کی طرف حسین پیرائے میں راہنمائی فرماتا ہے۔اگر دُنیا اور بالخصوص مسلم دنیا، ان تعلیمات پر کار بند ہو جائے تو تمام مسائل اور تنازعات کا خاتمہ ہو جائے اور امن اور رواداری کا خوبصورت ماحول پیدا ہو جائے۔آج جماعت احمدیہ مسلمہ دنیا کے ہر خطہ میں اس نیک مقصد کے حصول و فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ہماری امن کانفرنسوں اور دیگر متعدد میٹنگز میں زندگی کے ہر ایک شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوتے ہیں اور میں اُن کی توجہ اس اہم مقصد کی طرف مبذول کرواتا رہتا ہوں۔میری دُعا ہے کہ عالمی راہنما دانش مندی سے کام لیتے ہوئے اقوام عالم اور افراد کے مابین موجود