عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 201 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 201

عالمی راہنماؤں کو خطوط چھوٹے چھوٹے تنازعات کو عالمگیر بننے سے بچانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔201 میں یہ درخواست بھی آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں کہ ایک عظیم عالمی طاقت ہونے کے باعث آپ دُنیا میں قیام امن کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں اور دنیا کو عالمی جنگ کے خوفناک نتائج سے بچائیں کیونکہ اگر یہ جنگ چھڑ گئی تو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر منتج ہوگی اور غالب امکان ہے کہ اس کے نتیجہ میں بعض ممالک کے حصے اور دنیا کے کچھ علاقے صفحہ ہستی سے یکسر مٹ جائیں۔یاد رکھنا چاہیے کہ ایٹمی جنگ کی تباہی کے بدنتائج صرف فوری تباہی تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ یہ مہلک نتائج آئندہ نسلوں کی پیدائشی معذوری اور اپانچ پن پر منتج ہوں گے۔پس اپنی تمام تر طاقت، صلاحیت اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے انسانیت کو اس اندوہ ناک اور مہلک تباہی سے بچانے کی کوشش کریں۔میری دُعا ہے کہ دنیا کے تمام بڑے چھوٹے ممالک اس پیغام کی رُوح کو سمجھ جائیں۔نیک تمناؤں اور دُعاؤں کے ساتھ ! آپ کا خیر خواہ مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس امام جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر 09-04-2012