عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 177 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 177

177 عالمی راہنماؤں کو خطوط یقیناً یہ جنگ ایشیا، یورپ اور امریکہ کے صرف غریب ممالک تک محدود نہیں رہے گی۔نیز ہماری آئندہ نسلیں اس کا خمیازہ بھگتیں گی جب ایٹمی جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں اپاہج یا معذور بچے جنم لیں گے۔تو آنے والی نسلیں اس قدر شدید عالمی تباہی کا باعث بننے والے اپنے آباء واجداد کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔یقینا آج مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرنے کی بجائے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کی فکر کرنی چاہیے اور اس بات کے لیے کوشاں رہنا چاہیے کہ اُن کے لیے روشن مستقبل چھوڑ کر جائیں۔اللہ تعالی آپ کو اور تمام عالمی لیڈروں کو یہ پیغام سمجھنے کی توفیق بخشے۔آپ کا خیر خواہ مرزا مسرور احمد خلیفة المسح الخامس امام جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر 08-03-2012