عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 169
169 عالمی راہنماؤں کو خطوط استعمال کی بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔میں خدا تعالی کی اُس برگزیدہ ہستی کا پیروکار ہونے کی حیثیت سے آپ سے درخواست گزار ہوں جو اس زمانہ میں حضرت نبی کریم محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی غلام کے طور پر مامور ہوا اور وہ مسیح موعود اور امام مہدی ہونے کا دعویدار ہے۔آپ علیہ السلام کی بعثت کا مقصد ہی یہ ہے کہ انسانیت کو خالق حقیقی سے ملایا جائے اور آپ کے آقا و مطاع رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق پر لوگوں میں عدل و انصاف قائم کیا جائے۔اللہ تعالیٰ مسلم امت کو یہ حسین تعلیم سمجھنے کی توفیق نصیب کرے۔والسلام آپ کا خیر خواہ مرزا مسرور احمد خلیفہ اسیح الخامس امام جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر 07-03-2012