اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 86
اُردو قواعد (۱) علامت وقف (وقفه ) (-) یہ نشان وہاں لگایا جاتا ہے ، جہاں جملہ ختم ہو جاتا ہے، اور پڑھتے وقت یہاں ٹھہرنا ضروری ہے۔(۲) علامت وقف خفیف (6) :: اس کا نشان الٹا واؤ ہوتا ہے۔یہ علامت ایک جملے کے الفاظ یا چھوٹے چھوٹے مرکبات کے درمیان لگایا جاتا ہے۔عبارت پڑھتے وقت اس نشان پر تھوڑا رکنا چاہئے۔مثلاً :: زکوۃ ہر صاحب حیثیت مسلمان پر فرض ہے، جو مال ، نقدی ، سامانِ تجارت ، مویشیوں ، پھلوں اور زرعی پیداوار میں سے نصاب کے مطابق ادا کرنی ہوتی ہے۔(۳) علامت سوال ( سوالیہ نشان ) (؟) :: اردو میں اس کا رُخ دائیں طرف اور انگریزی میں بائیں طرف ہوتا ہے۔سوالیہ جملے کے آخر پر یہ نشان لگایا جاتا ہے۔مثلاً :: کب آئے؟ کیوں آئے؟ آنے کا مقصد کیا ہے؟ (۴) علامت تعجب (!) اس نشان کو علامت تعجب کہا جاتا ہے۔مگر یہ مندرجہ ذیل مقاصد کے لئے بھی لگایا جاتا ہے۔مثلاً۔(1) (۲) 33 (۴) (۵) تعجب کے لئے : وہ کیسا عجیب آدمی ہے! افسوس کے لئے افسوس ! وہ فیل ہوگیا! تحسین کے لئے : شاباش! تم امتحان میں اول آئے۔اے لوگو! خدا سے ڈرو۔ندا کے لئے خطاب کے بعد : بخدمت حضرت امیر المؤمنین !