اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 87
(Y) اُردو قواعد تمنا کے بعد کاش! میں ایک اچھا اور باعمل عالم بن جاتا (۵) علامت تفصیلیہ ( :-) یہ نشان اوپر نیچے دو نقطے لگا کر ان دونوں کے درمیان میں بائیں طرف ایک چھوٹی سی لکیر کھینچ دی جاتی ہے۔جب کسی بات کی وضاحت کرنا مقصود ہو تو یہ نشان لگایا جاتا ہے۔بھی صرف لکیر ہی کھینچ دی جاتی ہیں (-) اور کبھی صرف دو نقطے لگا دیئے جاتے ہیں۔اس کے استعمال کے مواقع درج ذیل ہے۔مثلا :: ☆ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :- قادیان کے تین اہم مقدس مقامات یہ ہیں :- مسجد مبارک بیت الدُّعا بہشتی مقبرہ عموما کسی قاعدے یا اصول کو تحریر کرنے کے بعد ” مثلا‘یا ”جیسے لکھا جاتا ہے۔اگران دونوں میں سے کوئی نہ لکھا جائے تو علامت تفصیلیہ لگانی ہوگی۔مثلاً (الف) فعل وہ ہے جو اپنے معنی دینے میں اکیلا کافی ہو، اور تینوں زمانوں میں سے کوئی زمانہ اس میں پایا جائے : وہ جاتا ہے۔(ب) عذاب الہی سے بچنے کے لئے نبی کا بیٹا ہونا ہی کافی نہیں : حضرت نوح کے بیٹے کو ہی دیکھ لیں۔(1) علامت نقاط۔۔۔۔۔۔:: جملے میں اگر کسی بات کا ذکر کرنا مقصود یا مناسب نہ ہو تو اس کی جگہ نقطے لگا دیئے جاتے ہیں۔مثلاً زید نے تحریک جدید کی مد میں روپے چندہ دیا۔(۲) پاکستان میں صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ لکھنا