اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 54
اُردو قواعد کتنے کتنی۔کیا۔کونسا کونسی۔کیسا۔کب۔کہاں۔کدھر۔(۱) کون آیا؟ (۲) کس نے کہا ؟ (۳) کتنا بڑا کالج ہے؟ (۴) مسجد میں کتنے لوگ ہیں؟ (۵) آپ جامعہ میں کتنی کتابیں پڑھتے ہیں؟ (۶) کیا میں کمرہ میں آسکتا ہوں؟ (۷) تمہیں کون سا مضمون آسان لگتا ہے؟ (۸) آپ کو کون سی کتاب پسند ہے؟ (۹) اب تمہارا حال کیسا ہے؟ (۱۰) آپ گھر سے کب آئے؟ (۱۱) آپ کدھر جا رہے ہیں؟ اسم صفت سوال:: اسم صفت کی کیا تعریف ہے؟ ہو جواب :: اسم صفت وہ اسم ہے جس سے کسی انسان یا چیز کی اچھائی یا برائی کا علم۔مثلاً سچا اسم صفت ہے۔اس سے کسی انسان کی سچائی صفت کا علم ہورہا ہے۔کچھ اور اسماء صفت یہ ہیں : جھوٹا۔سیدھا لنگڑا۔اندھا۔بہرا۔کالا۔گور اوغیرہ مبتدا - خبر سوال :: مبتدا اور خبر کی کیا تعریف ہے؟ جواب :: اگر کوئی جملہ اسم سے شروع ہو رہا ہو تو اس اسم کو مبتدا اور اسکے بارے میں جو خبر دی جارہی ہے اسے خبر کہتے ہیں۔مثلاً (۵۴)