اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 53
اُردو قواعد اسم آلہ اور اسم ظرف سوال :: اسم آلہ کسے کہتے ہیں؟ جواب :: ایسی چیز یا ہتھیار یا اوزار جسے کوئی فاعل ( کام کرنے والا ) اپنے کام کو کرنے 66 کیلئے استعمال کرے اسے اسم آلہ کہتے ہیں مثلا قلم کو لکھنے والا لکھنے کیلئے استعمال کرتا ہے۔اسلئے اسے اسم آلہ کہیں سے قینچی ، چاقو چھری مسواک وغیرہ بھی اسماء آلہ ہیں۔سوال :: اسم ظرف کسے کہتے ہیں؟ جواب :: اسم ظرف اس اسم کو کہتے ہیں جس سے جگہ یا وقت کا علم ہو۔اسکی دو قسمیں ہیں : (۱) ظرف زمان (۲) ظرف مکان (1) ظرف زمان: اس اسم کو کہتے ہیں جس سے زمانے یا وقت کا علم ہو۔مثلا صبح۔شام دوپہر۔رات (۲) ظرف مکان : اس اسم کو کہتے ہیں جس سے جگہ کا علم ہو جیسے اسکول۔مسجد۔گاؤں۔شہر محلہ وغیرہ۔اسماء استفهام سوال :: اسماء استفہام کی کیا تعریف ہے اور یہ کون کون سے ہیں؟ جواب :: وہ اسم جو کوئی سوال پوچھنے کیلئے بولے جاتے ہیں۔مثلاً۔کون۔کس۔کتنا۔((ar)):