اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد)

by Other Authors

Page 49 of 89

اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 49

اُردو قواعد (۳) حامد نے عمر کو برا بھلا کہا ، عمر نے حامد کو کہا تجھ کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔(۴) اُستاد نے حامد، نصیر اور کریم کو درست جواب لکھنے پر کہا میں تم کو دس نمبر دیتا ہوں۔(۵) میرا نام طاہر ہے، ڈاکٹر نے مجھے بخار کی دوائی دی۔(۶) میں لطیف اور عزیز اچھا کھیلے اس لئے ہم کو انعام دیا گیا۔مشق مندرجہ ذیل ضمائر کو جملوں میں استعمال کریں اور تحریر کردہ مثالوں پر غور کرتے ہوئے اسی طرح کی مثالیں اپنی کاپی میں لکھیں۔اس کا ، اس کے ، اس کی ، ان کا، ان کے ، ان کی ، تیرا، تیرے، تیری ، تمہارا، تمہارے، تمہاری، آپ کا ، آپ کے، آپ کی ، میرا، میرے، میری، ہمارا، ہمارے، ہماری۔مثالیں : وہ گیا ، وہ گئے ، وہ گئی ، وہ گئیں تو گیا ( ادب کے لئے کہا جائے گا آپ گئے ) تم گئے، تو گئی تم گئیں، میں گیا، ہم گئے ، میں گئی ، ہم گئے ، اس نے کہا، انہوں نے کہا۔(۴۹)